18 فروری ، 2015
لاہور.....قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن نے استعفیٰ واپس لے لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرانٹ لوڈن کے تحفظات کو دورکرلیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرانٹ لوڈن نے ذاتی وجوہات کی بنا پراستعفیٰ دیا تھا، کھلاڑیوں اورکوچ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرانٹ لوڈن بھرپور اندازمیں خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ اپنے عہدے پربرقرار رہیں گے۔