18 فروری ، 2015
منیلا ......امریکا نے اپنے جنگی بحری جہاز سے کورل ریف کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے فلپائن کو 20لاکھ ڈالر ادا کر دیئے۔رپورٹس کے مطابق امریکا کا باوردی سرنگیں صاف کرنے والا بحری جہاز یو ایس ایس گارڈین جنوری 2013ء میں فلپائن کی ایک بندرگاہ سے واپسی پر سمندر میں بھٹک گیا تھا جس کی وجہ سے فلپائن میں گھونگے، سیپیوںاور موتیوں والی 2345 مربع میٹر کورل ایف( چٹان) کو نقصان پہنچا تھا۔ امریکا نے اس چٹان کو پہنچنے والے نقصان کے زر تلافی کے طور پر تین سال بعد 20 لاکھ ڈالر فلپائن کو ادا کر دیئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورل ریف کو دوبارہ بننے میں کئی سال لگیںگے۔