18 فروری ، 2015
راولپنڈی .......ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےحالیہ حملےانتہائی قابل مذمت ہیں،دہشتگردی سےمتاثرہ بہنوں ،بھائیوں کےغم میں برابرکےشریک ہیں، ایک بیان میں مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کےساتھ کھڑےہیں،دہشتگردحملےقوم کوتقسیم کرنےکی سازش ہیں، جسکافائدہ دہشتگردوں کوہوگا،دہشتگردی اورانتہاپسندی سےنمٹنےکےقومی عزم کوکمزورنہیں کیاجاسکتا،یہ حملہ امن پرمبنی ہماری انتہائی عزیزمذہبی اقدارپرحملہ ہے۔