01 مئی ، 2012
کراچی…کراچی جنوبی کے علاقے لیاری میں جاری آپریشن کے حوالے سے منگل کی شام کو ایک اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب حکومت سندھ نے لیاری میں پولیس کے خلاف لڑنے والے جرائم پیشہ افراد کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش ہے اور کہا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے لوگوں کو رعایت دی جاسکتی ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ اگر پولیس پر فائرنگ کرنے والے جرائم پیشہ افراد ہتھیار ڈالدیں تو ان سے رعایت کی جاسکتی ہے،ایسے لوگوں کے لیے یہ حکومت کی جانب سے آپشن ہے۔اس حکومتی پیشکش سے کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے تاہم اسے ہتھیار ڈالنا ہوگا۔واضح رہے کہ لیاری میں گزشتہ جمعہ سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے، اور اب تک کئی شہری اور پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔