پاکستان
19 فروری ، 2015

اسلام آباد: سابق قائم مقام صدروسیم سجادکےگھرمیں ڈکیتی

اسلام آباد: سابق قائم مقام صدروسیم سجادکےگھرمیں ڈکیتی

اسلام آباد........سابق قائم مقام صدروسیم سجادکےگھرمیں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق وسیم سجادکافارم ہاؤس چک شہزادمیں ہے،ڈاکوؤں نےاہلخانہ کوگھرمیں باندھ کرڈکیتی کی اورگھرسےلاکھوں روپےکاسامان لوٹ کرفرارہوگئے۔ڈکیتی کےوقت وسیم سجادگھرمیں موجودتھے۔واقعہ کے بعد آئی جی اسلام آبادطاہرعالم پولیس کی بھاری نفری سمیت وسیم سجادکےگھرپہنچ گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی طاہر عالم نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ ہے،تفتیش کررہےہیں۔

مزید خبریں :