01 مئی ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان انہیں اسمبلیوں سے نکلواکر صدرآصف زرداری کے لئے راہ ہموارکررہے ہیں۔لاہورسے جاری اپنے بیان میں سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ اگر انہوں نے 2008 کے انتخابات کا بائیکاٹ کیاہوتاتواسمبلیوں سے این آراوکا کالا قانون پاس ہوچکا ہوتا، الیکشن میں حصہ لیکر ہم نے حکومت کو پرویزمشرف کے غلط اقدامات کو تحفظ دینے سے روک دیا۔انھوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلیوں کا میدان پیپلزپارٹی کے حوالے کرکے انھیں اپنے گناہوں کے لئے قانونی تحفظ فراہم کروانا چاہتے ہیں۔