01 مئی ، 2012
کراچی…لیاری گینگ وار میں ملوث ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کردی گئی ہے ،محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق،وزیر اعلیٰ سندھ نے ملزمان کے سروں کی قیمت کی منظوری دیدی۔بابا لاڈلا کے سر کی قیمت 30 لاکھ،عزیر جان کی 30 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے ۔الیاس پپو20 لاکھ،زمان محسود 25 لاکھ،خیر محمد کی سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ملزم ریکھا کی سرکی رکھی گئی رقم 15 لاکھ اور ابراہیم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔