19 فروری ، 2015
کراچی...... جیو کے بینر تلے جُو پیٹر اسینڈنگ پاکستانی سینماؤں میں کل ریلیز کی جارہی ہے،فلم میںہالی ووڈ اداکارہ مِلا کیونس اورمعروف اداکار شیننگ ٹیٹم کو شائقین ایک ساتھ دیکھ پائیں گے،فلم کی کہانی غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے ،جسے یونیورس کا اگلا لیڈر منتخب کر لیا جاتا ہےجس کے بعد لڑکی کا سامنا دوسرے سیارے سے آنیوالے ایک طاقتور شخص سے ہوتا ہے،اب جیت کس کی ہوگی اس کیلئے کل تک کا انتظار کرنا ہوگا ۔