پاکستان
25 جنوری ، 2012

19سال سے چوکیدار کی تنخواہ کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کے نوٹس

لاہور… لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود محکمہ صحت کے چوکیدار کو انیس سال سے تنخواہ ادا نہ کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب، ڈی ای او اور ڈی سی او چنیوٹ اور ڈی ای او جھنگ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کلرک بابو اتنا مضبوط ہے کہ اس کے ہاتھ سے نکلی ہوئی فائل اتنی گردش کرتی ہے کہ انسان بوڑھا ہو جاتا ہے اور مسئلہ حل نہیں ہوتا، کیوں نہ ان افراد کے خلاف معاملہ نیب کو بھجوا دیا جائے۔ عدالت کے روبرو چوکیدار منیر احمد نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ 19 سال سے نوکری کر رہا ہے مگر اسے تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی۔ عدالت نے بھی حکم دیا مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :