انٹرٹینمنٹ
19 فروری ، 2015

امریکی اداکار ونیلا آئس چوری کے الزام میں گرفتار

امریکی اداکار ونیلا آئس چوری کے الزام میں گرفتار

میامی...... فلم ’’آئس آئس بے بی‘سے شہرت حاصل کرنے والے امریکی اداکار ونیلا آئس کو حراست میں لے لیا گیا ۔ امریکی پولیس نے اداکار پر ڈکیتی اور چوری کا الزام عائد کیا ہے ۔پولیس کے مطابق ونیلا آئس جس کا اصلی نام رابرٹ وان وینکل ہے نے مبینہ طور پر اپنےمکان سے ملحق جس کی وہ تزئین و آرائش کررہا تھا ، ایک مقفل پراپرٹی سے دسمبر اور فروری کے درمیان متعدد اشیاء چوری کرلیں ۔47سالہ وان وینکل نے پولیس کو حلفیہ بیان پیش کیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس کے مطابق چوری کیے جانیوالے سامان میں ایک پول ہیٹر اور فرنیچر شامل ہیں ۔پولیس نے ان اشیاء کو اس کے مالک کے حوالے کردیا ہے۔


مزید خبریں :