20 فروری ، 2015
اسلام آباد.......صدر مملکت ممنون حسین نے سندھ میں سزائے موت کے 6 مجرمان کی اپیلیں مسترد کردیںجس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو مجرموں کی سزا پرعمل درآمد کے لیے کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ صدرممنون حسین نے سندھ میں سزائے موت کے جن 6قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی ہیں ان مجرمان میں آچر عرف بھائی خان، عبدالعزیز، بشیر احمد، محمد فیصل، محمد افضل اور منور علی شامل ہیں۔