21 فروری ، 2015
کراچی.....گلستان جوہربلاک17میں سیاسی جماعت کےدفترپررینجرزنے چھاپہ مارکر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ چھاپے کے دوران گلستان جوہربلاک17کےداخلی اورخارجی راستےبندکردیےگئے۔ ذرائع کے مطابق رینجر ز نےگلستان جوہربلاک17میں سیاسی جماعت کےدفترپرچھاپہ مار کر کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔