پاکستان
02 مئی ، 2012

پاکستان،بھارتی اثرات کا حامل افغانستان نہیں چاہتا، پینٹاگون

پاکستان،بھارتی اثرات کا حامل افغانستان نہیں چاہتا، پینٹاگون

واشنگٹن… امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کورپورٹ بھجوائی ہے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کی پشت پناہی کررہاہے تاکہ اتحادی فوج کے انخلاکے بعد وہ تنہانہ رہ جائے۔ پینٹاگان کی کانگریس کوبھیجی گئی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان مستحکم،محفوظ افغانستان کاخواہاں ہے، وہ افغانستان میں بھارت کے محدود اثرات اور افغان حکومت میں پشتونوں کی برتری چاہتاہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنی سرحدکے ساتھ غیرمستحکم،غیردوستانہ اوربھارتی اثرات کاحامل افغانستان نہیں چاہتا کیونکہ اس طرح وہ تنہا رہ جائے گا، اسی تشویش کے باعث پاکستانی لیڈرز حقانی نیٹ ورک کو برداشت کررہے ہیں اورشمالی وزیرستان میں انھیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ افغانستان کے پائیداراورمستحکم سیاسی حل کی راہ میں طالبان خصوصاًحقانی نیٹ ورک کی سرگرمیاں رکاوٹ ہیں جو پاکستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے مسلسل افغانستان میں افغان حکام ،افغان اوراتحادی افواج پرحملے کررہے ہیں۔ رپورٹ میں الزام لگایاگیاہے کہ پاکستان سے بھیجے گئی کیمیائی کھاد سے افغان طالبان دیسی ساختہ بم بناتے ہیں جو افغان اور ایساف افواج کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔

مزید خبریں :