کھیل
22 فروری ، 2015

ورلڈ کپ :بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے308رنز کا ہدف

ورلڈ کپ :بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے308رنز کا ہدف

میلبرن .....بھارت نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ مقابلے میں جیت کیلئے 308رنز کا ہدف دیدیا ہے۔گروپ بی کے اہم میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پہلی وکٹ 9کے اسکور پر گری جب شرما صفر پر رن آوٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر ویرت کوہلی اور شیکھر دھون نے 125رنز کی شراکت قائم کی جو عمران طاہر نے 136رنز پر توڑ دی ۔اس کے بعد شیکھر دھون نے اجنکا رہانے127رنز کی پارٹنرشپ کرکے 43اوورز میں 261تک پہنچا دیا۔ اس دوران شیکھر نے سنچری بھی مکمل کی ،وہ 137رنز بناکر آوٹ ہوئے ان کی اننگ میں 2چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔اگلے ہی اوور میں رہانے79رنز پر پویلین لوٹ گئے انہوں نے 3چھکو ں اور 7چوکوں لگائے۔ اس قت بھارت کا اسکور 269رنز تھا ۔بھارت کی طرف دھونی18رنز ،جدیجا2،رائنا6 بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ ایشون 5اور شامی 4رنز پر ناٹ آوٹ رہےیوں بھارت نے 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے308رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقہ کی طرف سے مورکل نے دو جبکہ عمران طاہر ،اسٹین،پارنیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

مزید خبریں :