پاکستان
02 مئی ، 2012

بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود، میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں

بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود، میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں

کراچی… ملک کے بالائی علاقوں میں ابر آلود موسم مزید کم ہوگیا ہے جبکہ ملک کے اکثرعلاقوں میں خشک اور گرم موسم کا سلسلہ جاری ہے، اس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے لگی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات بارش ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، کاشت کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 2سے 3 روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا، آج شام یا رات کو کشمیر،گلگت بلتستان میں اور ان سے ملحقہ پہاڑی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ گرمی چھور میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :