پاکستان
22 فروری ، 2015

ایم کیو ایم لبیرڈویژن کےسالانہ کنونشن پر کیلنڈروپوسٹرکااجراء

ایم کیو ایم لبیرڈویژن کےسالانہ کنونشن پر کیلنڈروپوسٹرکااجراء

کراچی........28فروری 2015ء کوایم کیوایم لبیرڈویژن کے28ویںسالانہ کنونشن کے سلسلےمیں لیبرڈویژن کے زیراہتمام خوبصورت اوردیدہ زیب کیلنڈراورپوسٹرکااجراء کیاگیاہے۔اس سلسلے میںہفتے کی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی ،ڈاکٹرنصرت شوکت واراکین رابطہ کمیٹی کنورنوید جمیل،اسلم آفریدی اورایم کیوایم خیبرپختونخواہ کے صدربیرسٹرسیف نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں لیبر ڈویژن پاکستان کے انچارج سیدکاظم رضا و اراکین مرکزی کمیٹی کے ہمراہ کیا اورانہیںلیبرڈویژن کے28ویںسالانہ کنونشن کی پیشگی مبارکباددی۔ لیبر ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ خوبصورت کیلنڈراور پوسٹر پر قائد تحریک الطاف حسین کی تصویر نمایاںہے جس کا سلوگن’’شکست کھاکے رہے گی چراغ سے ہرشام‘‘رکھاگیاہے جبکہ پوسٹراورکیلنڈرپردیگرتصاویرمیںمحنت کشوں کوکام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں :