23 فروری ، 2015
ہالی ووڈ ،کیلی فورنیا .......فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ فلم ’’برڈ مین ‘‘ نے لوٹ لیا۔فلم 4 ایوارڈز لینے میں کامیاب رہی،’’بوائے ہڈ‘‘کے حصے میں صرف ایک ایوارڈ آیا،ایڈی ریڈ مائن بہترین اداکار اور جولیان مور بہترین اداکارہ قرار پائیں ۔ دھڑکنیں تھیں تیزاور بے چینی عروج پررہی۔لاس اینجلس کے ڈالبی تھیٹر میںنامزد فنکار آسکرز گھر لے جانے کو تھے بے تاب،اور پھر وہ گھڑی آگئی جس کا تھا انتظار۔آسکرز کے بھاری ایوارڈز فلم ’’برڈ مین ‘‘کے حصے میں آئے۔’’برڈ مین ‘‘بہترین فلم ، بہترین ہدایت کار،بہترین سینماٹوگرافی اور بہترین اوریجنل اسکرپٹ کے 4 ایوارڈز لے اڑی۔بہترین اداکارایڈی ریڈمائن قرار پائے،انہیں فلم دی تھیوری آف ایوری تھنگ میں بہترین اداکاری پر اعزاز دیا گیا۔ فلم ’اسٹل ایلس‘ میں بہترین اداکاری پرجولین مورے بہترین اداکارہ قرار پائیں ۔اداکار جے کے سمنز فلم ’’وپ لیش‘‘میں بہترین اداکاری پر بہترین معاون اداکار اورفلم’بوائے ہڈ‘ میں بہترین اداکاری پر پیٹریشیا ،آرکوئٹا بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں ۔پولش فلم آیڈا نے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ جیتا۔بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ ،بگ ہیرو 6 جبکہ بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ’’سٹیزن فور‘‘کے حصے میں آیا۔فلم ’ دی گرینڈ بیوڈا پیسٹ ہوٹل‘کے حصے میں بھی 4 ایوارڈز آئے،فلم بہترین کاسٹیوم ڈیزائن،بہترین میک اپ اور ہیر اسٹائل کے ایوارڈز لے اڑی۔