02 مئی ، 2012
کوئٹہ… سینئر وکیل رہنماء اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بلوچستان کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا،حکمران ملک کے لئے اپنے آپ سے بالاتر ہوکر سوچیں اور ایجنسیوں کے گیم کھیلنا چھوڑ دیں۔ کوئٹہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ بلووچستان میں نہ سو مو ٹو ہے نہ وزیراعلی ہے نہ وزیراعظم ہے یہاں عوام اپنی زندگی سے بے زار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں التجا کرتی ہوں کہ حکمران اپنے آپ کو درست کریں اور ملک کو آگے لے کر چلیں اور اس ملک کو آئسو لیشن سے باہر لے کر آئیں، اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ فی الفور احتساب بل بنائے، ہم بھی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں۔