23 فروری ، 2015
کابل ......افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان گروپوں کےساتھ امن مذاکرات جلد ہونگے۔کابل میں کابینہ اجلاس سے خطاب میں افغان چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ امن مذاکرات کے دوران گزشتہ تیرہ سال کے دوران ملنے والی کامیابیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے یقین دلایا کہ طالبان کےساتھ امن مذاکرات صرف افغانستان کی بہتری اور استحکام کیلئے ہیں اور امریکا نے بھی افغان امن عمل پر لچک کا مظاہرہ کیا ہے جو افغان حکومت پر اعتمادکااظہار ہے ۔ افغان چیف ایگزیکٹو کا بیان ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان قیادت نے افغان حکومت کےساتھ ابتدائی امن مذاکرات کی منظوری دیدی ہے۔