پاکستان
02 مئی ، 2012

کراچی میں پولیس اہلکاروں کا اغواء اوررہائی

کراچی میں پولیس اہلکاروں کا اغواء اوررہائی

کراچی…افضل ندیم ڈوگر… کراچی کے علاقے لیاری میں آپریشن کی ڈیوٹی پر جانے والے تین پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ایک گھنٹے بعد رہا کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن تھانے سے ٹرانسفر ہوجانے پر تین پولیس اہلکار محمد فردوس، فدا حسین اور ریاض ڈیوٹی پر لیاری جا رہے تھے کہ کلا کوٹ تھانے کی حدود دھوبی گھاٹ میں مینار والی مسجد کے قریب کئی مسلح ملزمان نے انہیں یرغمال بنا لیا اور اسلحہ کے زور پر ان سے لوٹ مار کی۔ دو پولیس اہلکاروں کو تو ملزمان نے چھوڑ دیا جبکہ پستول برآمد ہونے پر کانسٹبل فردوس کو ملزمان اغواء کرکے اندرونی آبادی میں لے گئے جسے ایک گھنٹے بعد ملزمان نے تشدد کرکے موٹر سائیکل اور پستول سمیت چھوڑ دیا۔ رہائی پانے والے اہلکار فردوس کے مطابق ملزمان نے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کا آدمی ہونے کے شبہ میں اس پر تشدد کیا تاہم عام پولیس اہلکار ہونے کے شواہد دکھانے پر اس کی جان بخشی ہوئی۔

مزید خبریں :