انٹرٹینمنٹ
23 فروری ، 2015

فاسٹ اینڈ فیوریس ایک مرتبہ پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار

 فاسٹ اینڈ فیوریس ایک مرتبہ پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار

نیویارک...... ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس ایک مرتبہ پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریس فرنچائز کی ساتویں کڑی ’’ فیوریس7‘‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔ہدایتکارجیمز وان کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، آنجہانی اداکارپال واکر،مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ،جارڈانا بریوسٹر ، ٹیریس گبسن، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس، کرٹ رَسل اورلوکس بلیک شامل ہیں۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوہ گر ہو نگے اور سابق پو لیس مین برائن او کون کا کردارآنجہانی اداکار پال واکرنبھا رہے ہیں جن کی خطرناک کارحادثے میں ا چانک موت کے بعد فلم کی بقیہ عکسبندی انکے بھائیوں کی مدد سے مکمل کی گئی ہے۔انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لِئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت3اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔

مزید خبریں :