02 مئی ، 2012
لاہور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ اگر شریف خاندان کے خلاف ایک دھیلے کا قرضہ معاف کرانے کاثبوت بھی لے آئیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے ایوانِ وزیراعلیٰ میں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈکی تقریب سے خطاب میں کیا،شہباز شریف نے کہاکہ ملک بدترین دورسے گزررہاہے اورملکی دولت کوبے دردی سے لوٹا جا رہا ہے،لیکن ہم نے ہی ملک کو ٹھیک کرناہے۔انہوں نے نام لئے بغیرکہاکہ جھوٹوں کاآئی جی مسلسل جھوٹ بول رہاہے،،اگراسلام آباد قربانی دے اورلوٹامال وپس لے آئے تو ملک میں خوشحالی آ جائے گی اور 400ارب روپے کاسرکلر ڈیٹ بھی ختم ہوجائیگا،شہبازشریف نے کہاکہ تھانہ کلچرخراب تھالیکن گذشتہ چارسال جتنی خرابی کبھی نہیں رہی۔انہوں نے اس موقع پراپنے روایتی انداز میں شعربھی سنائے۔