02 مئی ، 2012
لاہور… سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو مجرم قرار دیئے جانے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ایوان عدل میں اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی کہ یوسف رضا گیلانی، مجرم قرار دیئے جانے کے بعد وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کے حق دار نہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ گیلانی 15روز کے اندر وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں ورنہ تحریک چلائیں گے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ ہم سپریم کورٹ کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہیں اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر صدر لاہور بار چوہدری ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا ہر پاکستانی شہری اور حکومت کے لئے احترام لازم ہے۔