کھیل
02 مئی ، 2012

کیون پیٹرسن آئی پی ایل ادھوری چھوڑ کر وطن واپس

کیون پیٹرسن آئی پی ایل ادھوری چھوڑ کر وطن واپس

نئی دہلی…انگلش اسٹار بیٹسمین کیون پیٹرس ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں مصروفیات کے پیش نظر انڈین پریمیر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے ۔کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8میچز میں 305رنز اسکور کرتے ہوئے دہلی ڈیئر ڈیولز کو ٹاپ پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم انگلش ٹیم کی ہوم سیریز نے انہیں ایونٹ مکمل نہیں کرنے دیااور وہ اگلے 6لیگ میچز کھیلے بغیر لوٹ گئے ۔ کیون پیٹرسن آئی پی ایل سے باہر ہوئے ہیں جبکہ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پونے کی جانب سے ایونٹ میں ڈیبیو کیا ہے ، وہ پہلے میچ میں 41رنز بنانے کے باوجود اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

مزید خبریں :