کھیل
24 فروری ، 2015

ویسٹ انڈیزکازمبابوے کو میچ میں فتح کیلئے373 رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیزکازمبابوے کو میچ میں فتح کیلئے373 رنز کا ہدف

کینبرا...... ویسٹ انڈیزنے زمبابوے کو میچ میں فتح کےلئے373 رنز کا ہدف دیا ہے۔ویسٹ انڈینز کی بیٹنگ کی خاص بات کرس گیل 215رنز کی تاریخی اننگ تھی جس میں انہوں نے16چھکے اور10چوکے لگائے۔کرس گیل نےورلڈ کپ کرکٹ میںپہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا،گیل اننگ کی آخری گیند215رنز کے انفرادی اسکور پر کیچ آئوٹ ہو ئے۔اس سے قبل ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقاکے گیری کرسٹن کے پاس تھا،کرسٹن نے 1996 کے ورلڈ کپ میں یو اے ای کیخلاف 188رنزکی اننگز کھیلی تھی۔کرس گیل نے اپنی اس اننگ کے دوران ون ڈے کیرئیر کے 9 ہزار رنز بھی مکمل کئے۔گیل کے علاوہ مارلن سیموئل نے سنچری اسکور کرتے ہو ئے133رنز بنائے ان کی اننگ میں11چوکے اورتین چھکے شامل تھے۔اس طرح ویسٹ اندیز نے مقررہ50اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر372رنز بنا کر حریف زمبابوے کو373رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز نے اس میچ میںورلڈ کپ کرکٹ کا مجموعی اسکور کا بھی ریکارڈ قائم کیا،اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جو342رنز تھااس کے علاوہ کرس گیل اور مارلن سیموئل نے ورلڈ کپ کرکٹ میںدوسری وکٹ کی شراکت میں372 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جوساروگنگولی اور راہول ڈریوڈنے سری لنکا کے خلاف 318رنز بناکر قائم کیا تھا۔زمبابوے کی جانب سے مساکادزا اور پنیانگارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید خبریں :