پاکستان
02 مئی ، 2012

گیاری میں ملبے تلے فوجیوں کو نکالنے کا کام26ویں روز بھی جاری

گیاری میں ملبے تلے فوجیوں کو نکالنے کا کام26ویں روز بھی جاری

اسکردو…گیاری سیکٹرمیں برفانی ملبے تلے دبے پاک فوج کے جوانوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں آج چھبیسویں روز بھی جاری ہیں، جوانوں کو نکالنے کے لئے امدادی کاموں کی نگرانی فورس کمانڈرمیجرجنرل اکرام الحق کر رہے ہیں، برفانی ملبے کی مقدار 8 کروڑ مکعب فٹ ہے جس میں 25 فیصد پتھر اور مٹی جبکہ 75 فیصد برف ہے، گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ برف مزیدسخت ہوتی جارہی ہے،برفانی ملبہ ایک کلو میٹر تک پھیلا ہوا جبکہ اس کی گہرائی ڈیڑھ سے ڈھائی سو فٹ ہے، ملبے کی کھدائی میں مشینوں اور امدادی ٹیم کو مشکلات درپیش ہیں، امدادی کاموں میں 4 سو پاک آرمی کے جوان اور ڈیرھ سو سولینز حصہ لے رہے ہیں، مشینوں کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے۔

مزید خبریں :