02 مئی ، 2012
لندن…کراچی میں متعین برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسز کیمبل نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے لند ن میں خیرسگالی ملاقات کی ۔ یہ ملاقات لندن میں واقع ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہوئی ۔ الطاف حسین اوربرطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسز کیمبل کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی جس میں پاکستان کی موجودہ مجموعی صورتحال ،بین الاقوامی امور اورباہمی دلچسپی کے مختلف معاملات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید،سلیم شہزاد، آصف صدیقی،واسع جلیل ، مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا بھی موجود تھے۔