دنیا
24 فروری ، 2015

کیبن کریو کی دیر سے آمد،ائیر انڈیا کی ایک ہزار پروازیں تاخیر کا شکار

کراچی.......رفیق مانگٹ....... بھارت کی سرکاری ائیر لائن’’ائیر انڈیا ‘‘ کی ایک ہزار فلائٹس کیبن عملے کی دیرسے آمد پر تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ائیر انڈیا نے60سالہ ریٹائرڈ ائیر ہوسٹسوں کو دوبارہ کم تنخواؤں پر بھرتی کرنا شروع کردیا۔میٹرو ہوائی اڈوں پر ائیر انڈیا کی کار کردگی کم ہوکر52فی صد رہ گئی۔بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے مطابق ائیر انڈیا کی گزشتہ برس کے صرف گیار ہ ماہ میں 994فلائٹس اس لئے تاخیر سے اڑان بھر پائیں کہ ان کا عملہ سائن آن یا بورڈنگ میں دیر کا شکار ہوا۔بھارتی سرکاری ائیر لائن کی اوسطاً روزانہ تین سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اس کے علاوہ اسی عرصے میں 71پروازیں کیبن کریو کی کمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئیں ۔میٹرو ہوائی اڈوں پر ائیر انڈیا کی کار کردگی کم ہوکر52فی صد رہ گئی جو گزشتہ برس جون میں 77فی صد تھی۔ کیبن کریو کی آمد میں دیر سے گزشتہ فروری میں167پروازیں لیٹ ہوئیں۔ جو اس ماہ اوسطاً چھ فلائیٹس تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ائیر انڈیا نے ائیر ہوسٹس کی کمی کی وجہ سے دوبارہ ان ائیر ہوسٹس کو بھرتی کرنا شروع کردیا ہے جن کی عمریں58سے60سال کے درمیان ہیں۔ جو اسی تنخواہ پر کام کریں گی جس پر وہ ریٹائر ہوئی تھیں، کیونکہ نئی بھرتی ہونے والی ائیر ہوسٹس زیادہ تنخواہ لیتی ہیں۔

مزید خبریں :