پاکستان
25 فروری ، 2015

خیبرپختونخوا،گلگت میں بارش و برفباری،سردی میں اضافہ

خیبرپختونخوا،گلگت میں بارش و برفباری،سردی میں اضافہ

اسلام آباد ......کرم ایجنسی میں پاراچنار،کوہ سفید اور دیگر پہاڑی علاقوں میں رات کی برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔گلگت بلتستان میں استور اورغذر کے میدانی علاقوں میں 3 روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے ۔خیبر ایجنسی میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور سڑکوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔جمرود کے علاقے علی مسجد میں چار گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں ۔کرم ایجنسی میں پاراچنار،کوہ سفید اور دیگر پہاڑی علاقوں میں رات کی برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔گلگت بلتستان میں استور اورغذر کے میدانی علاقوں میں 3 روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے ،جس سے بالائی علاقوں میں کئی مقامات پر زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں 3 روز سے بارش اوربرفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے شاہرا ہ قراقرم سمیت کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اورگاڑیاں پھنس جانے سے مسافروں کو سخت دشواری کا سامناہے۔ سوات ،لوئر اور اپر دیر میں بارش جبکہ چترال سمیت بالائی علاقوں میں برفباری ہورہی ہے ۔ ادھرآزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد شاردہ سے کیل اور ریشیاں سے لیپاکےلیے شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے ، مظفر آباد ، باغ ، راولہ کوٹ ، ضلع ہٹیاں بالا میں بارش کا سلسلہ 3 روز سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،اسلام آباد ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،ملتان ،بہاول پور اورژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بالائی پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :