25 فروری ، 2015
کابل......شمالی افغانستان کے صوبے پنجشیر کے پہاڑوں میں شدید برفباری کے باعث برفباری تودہ گرنے سے کم از کم 22افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں رہائشی اپنے گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں، حکام کے مطابق افغانستان کے بلند ترین پہاڑی علاقوں میں موسم سرما میں ہلاکت خیز برفانی تودے گرنا عام ہیں اور 2012ء میں شمال مشرقی علاقے میں اس قسم کے ایک واقعہ میں145افراد لاپتہ ہوئے تھے،جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ہلاک ہوگئے ہیں۔