26 فروری ، 2015
کراچی .......کراچی کے علاقے شیر شاہ میں بس الٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق شیر شاہ میں پنکھاہوٹل کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت یونس بلوچ کے نام سے ہوئی جبکہ 2 زخمی ہوگئے جن کی شناخت جلالی اور کمال کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں اور ہلاک ہونے والے کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جب کہ لفٹر کی مددسے بس کو روڈ سے ہٹا کر سائیڈ پر رکھ لیا گیا۔