02 مئی ، 2012
قاہرہ … مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع کی عمارت کے قریب ملک کے فوجی حکمرانوں کے خلاف مظاہرے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، مظاہرے کے قریب کے درجنوں مظاہرین کیمپوں میں بھی موجود تھے۔ دونوں جانب سے شدید جھڑپ میں پتھروں اور فائر بموں کا استعمال کیا گیا۔ واقعے میں 5 افراد کی ہلاکت کے بعد شہر میں جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔ مصری حکام کے مطابق اب تک 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔