کھیل
26 فروری ، 2015

دلشان اور سنگاکارا کی دھواں دار بیٹنگ،بنگلا دیش کو 333رنز کا ہدف

دلشان اور سنگاکارا کی دھواں دار بیٹنگ،بنگلا دیش کو 333رنز کا ہدف

ملبورن.....ورلڈکپ کرکٹ کے ایک میچ میں سری لنکن بیٹسمینوں نے بنگلا دیشی بالرز کی خوب پٹائی کرتے ہوئےرنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔تلکرتنے دلشان اور سنگاکارا کی دھواں دار بیٹنگ کے باعث سری لنکا نے بنگلادیش کو میچ جیتنے کیلئے 333رنز کا ہدف دیا۔ملبورن میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میںصرف ایک وکٹ گنواکر 332رنز بنائے۔اوپنر تھریمانے اور دلشان نے 122رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، تھریمانے 52رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔دوسری وکٹ کی شراکت میں دلشان اور سنگاکارا نے 210رنز بنائے۔دونوں بیٹسمینوں نے بنگلادیشی بالرز کی جم کی پٹائی کی،دلشان نے146گیندوں پر 161اور سنگاکارا نے76گیندوں پر 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ون ڈے کیریئر میں یہ دلشان کی 21ویں جبکہ سنگاکارا کی 22ویں سنچری ہے۔

مزید خبریں :