دنیا
26 فروری ، 2015

کابل میں ترک سفارتی قافلے کے قریب خودکش حملے میں ہلاکتیں 2ہوگئیں

کابل میں ترک سفارتی قافلے کے قریب خودکش حملے میں ہلاکتیں 2ہوگئیں

کابل........افغان دارلحکومت کابل میں ترک سفارتی قافلے کے قریب خودکش حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی ترک سفارتی قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دی ، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ، اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں جرمنی ، ایران اور ترکی کےسفارتخانوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

مزید خبریں :