02 مئی ، 2012
اسلام آباد … قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے اراکین نے وزیراعظم کی نشست پر گو گیلانی گو کا پلے کارڈ رکھ دیا، اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شدید نعرے بازی اور اسپیکر کی نشست کے سامنے دھرنا دیا۔ مسلم لیگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کے خلاف اپنی تحریک پر عملدرآمد شروع کردیا جس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں ن لیگ کے اراکین نے وزیراعظم گیلانی کی نشست پر ”گو گیلانی گو“ کا پلے کارڈ رکھ دیااور شدید نعرے بازی بھی کی۔ مسلم لیگ ن کے اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست کے سامنے دھرنا دیا جبکہ گو گیلانی گو اور کرپٹ حکومت نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔ اپوزیشن اراکین نے گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دوکے بھی نعرے لگائے۔