26 فروری ، 2015
کوئٹہ.........اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے سینیٹ میں ہارس ٹریڈ نگ کو روکنے کیلئے عوامی رائے دہی کے ذریعے سینیٹ کے نمائندگان کو منتخب کرنے کی تجویز دی ہے۔ جیونیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی نےمسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ امیدواروں کے انتخاب کیلیے نہ صوبائی پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی نہ ایپلٹ کمیٹی قائم ہوئی اور ایک ایسے امیدوار کو سینئٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس نے پہلے ٹکٹ لیا بعد میں پارٹی جوائن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی مرکزی قیادت کسی بھی رکن اسمبلی کے خلاف نظم وضبط کی خلاف ورزی کا ایکشن لینے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکے۔