کھیل
26 فروری ، 2015

پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ:پارلیمنٹرین نے شوبز الیون کوہرادیا

پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ:پارلیمنٹرین نے شوبز الیون کوہرادیا

کراچی.......آل پا کستان متحدہ اسٹوڈیٹنس آرگنائزیشن، جامعہ کراچی سیکٹر کے زیر اہتمام ولیکا گرائونڈ میں تیرہویں پیغا م امن کرکٹ ٹو رنا منٹ کے چوہتے روز شوبز الیون اور پارلیمنٹرین الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پارلیمنٹرین الیون نے شوبز الیون کو 14رنز سے شکست دیکر جیت لیا ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبزواری ،چیئر مین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد ،وائس چیئر مین علی مصطفی ،سیکریٹری جنرل ثاقب اعجاز و اراکین ،امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر انصر رضوی،ڈائریکٹر اسپور ٹس اینڈفزیکل محترمہ انجم عزیز،ڈائریکٹر وومن اسٹیڈیز محترمہ نسرین اسلم شاہ و دیگر شعبہ جات کے چیئر مین و اساتذہ بھی موجود تھے۔ شوبز الیون کی قیادت امجد صابری اور پارلیمنٹرین الیون کی قیادت حق پرست رکن سندھ اسمبلی عدنان احمد کررہے تھے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کہ طلبہ و طالبات کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جو کہ مختلف ملّی و قومی نغموں پردھنوں پراپنے جزبات کا اظہار کرتے رہے ۔میچ سے قبل دونوں ٹیمیں گرائونڈ میں اتریں اور طلبہ و طالبات کے ساتھ یک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھا گیا اس موقع پر ایک طویل قومی پرچم بھی طلبہ و طالبات کی جانب سے لہرایا گیا۔شوبز الیون میں کامران جیلانی،نواب عالم طاہر کاظمی،عرفان موتی والا،نعمان حبیب،محسن طلعت،عمران رضا،شہزاد علی خان،سہیل مسعود فضل حسین،مختار احمد اور وسیم فروز شامل تھے جبکہ پارلیمنٹرین الیون میں خواجہ اظہار الحسن ،ارشد وہرہ،خالد افتخار،ندیم راضی،یوسف شاہوانی،جمال احمد شامل تھے ۔نمائشی میچ کے شرکاء سے سید فیصل سبز واری نے گفتگو میں کہا کہ اے پی ایم ایس او کی جانب سے پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے اس ٹورنامنٹ کے باعث طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈاریکٹر اسپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن محترمہ انجم عزیز نے مہمان کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیں۔

مزید خبریں :