02 مئی ، 2012
کراچی … وزیراطلاعات سندھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے لیاری کا غلط عکس سامنے آرہا تھا، جو شرپسند عناصر ہیں ان کو ختم کیا جائے، لیاری کے عوام معصوم ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جو ہمارے شہداء کی تصاویر پھاڑ رہے ہیں ان کا پیپلزپارٹی سے تعلق نہیں، رکن سندھ اسمبلی اور پی پی رہنما رفیق انجینئر کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب یونیورسٹی لیاری میں قائم کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ جو شرپسند عناصر ہیں ان کو ختم کیا جائے، لیاری کے عوام معصوم ہیں، بدقسمتی سے لیاری کا غلط عکس سامنے آرہا تھا۔