کھیل
27 فروری ، 2015

معین خان کو پولیس نے سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

 معین خان کو پولیس نے سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

کراچی......قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو پولیس نے سیکیورٹی فراہم کر دی ہے ۔ ایس ایس پی ساؤتھ زون طارق دھاریجو نے جیو نیوز کو بتایا کہ چیف سلیکٹر معین خان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ اس صورت حال کے بعد معین خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کے گھر کے باہر پولیس اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد سے معین خان کا فون نمبر بھی بند ہے۔

مزید خبریں :