27 فروری ، 2015
ٹوکیو......ٹوکیو میں برطانوی شہزادہ ولیم نے جاپان کے بادشاہ اور ملکہ سے ملاقات کی۔جاپان کے دورے میں موجود برطانوی شہزادہ ولیم نے شاہی محل میں بادشاہ آکی تو اور ملکہ مچیکو سے ملاقات کی۔ دونوں شاہی رہنماؤں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ ولیم آج جاپانی ولی عہد ناروہیتو سے بھی ملاقات کریں گے۔ شہزادی کیتھرائن مڈل ٹن جاپان کے دورے میں شہزادہ ولیم کے ساتھ نہیں ہیں۔