27 فروری ، 2015
دبئی ........دبئی میں 12 ویں عالمی دفاعی نمائش نئے معاہدوں اور وعدوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔جمعرات کو دبئی میں آئی ڈکس دفاعی نمائش کا آخری روز تھا۔نمائش کے 5 روز کے دوران 5 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کی خریدو فروخت اور معاہدے ہوئے۔اس نمائش میں 12سو دفاعی ہتھیاربنانے والے ادارے اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک تھیں۔56 ممالک کے نمائندہ وفد نے اس نمائش میں شرکت کی۔متحدہ عرب امارات نے مختلف اداروں سے 3 ارب ڈالر کے ہتھیار خریدنے کے معاہدے کئے۔آئی ڈکس نمائش میں پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کی۔