کھیل
27 فروری ، 2015

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 408رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 408رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

سڈنی .....ورلڈ کپ 2015میں گروپ بی کے اہم میچ میںاے بی ڈویلیرز کی جارحانہ بلے بازی کے باعث جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 409رنز کا ہدف دیا ہے۔یہ سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا جبکہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے،اس سے قبل 2007میں بھارت نے برمودا کی ٹیم کیخلاف 5وکٹ کے نقصان پر 413رنز بنائے تھے ۔آج جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،تو اس کی پہلی وکٹ 18کے اسکور پر گر گئی جب ڈی کوک 12رنز بناکر ہولڈر کا شکار بنے۔اس کے بعد ہاشم آملا اور ڈوپلیسی نے 127رنز کی شراکت قائم کی ،کرس گیل کی گیند پر ڈوپلیسی 62رنز بناکر آوٹ ہوگئے ،ایک رنز کے اضافے کے بعد ہاشم آملا بھی ڈریسنگ روم میں پہنچا دیئے گئے وہ بھی کرس گیل کا شکار بنے۔یک بعد دیگرے دو سیٹ بلے بازوں کی وکٹ گرنے کے بعد کپتان اے بی ڈویلیرز اور روسو نے134رنز کی شاندار شراکت قائم کی ،دونوں ہی بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں طرف شاندار اسٹروک کھیلے۔61رنز بناکر روسو آوٹ ہوئے تو کپتان نے ملر کے ساتھ 48رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی شاندار سنچری بھی مکمل کی ۔ملر 328پر رسل کو وکٹ دے بیٹھے انہوں نے مجموعی اسکور میں 20رنز کا اضافہ کیا۔اس کے بعد ڈویلیرزکئی جارحانہ اسٹروک کھیلے اور ٹیم کا اسکور 308رنز تک پہنچا دیا ۔کپتان نے میچ 66گیندوں پر 162رنز کی اننگ کھیلی ،انہوں نے اس دوران 17چوکے اور 8چھکے بھی لگائے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے رسل اور کرس گیل نے 2-2جبکہ ایک کھلاڑی کو ہولڈر نے آوٹ کیا ۔

مزید خبریں :