کھیل
27 فروری ، 2015

جنوبی افریقہ کی آوٹ کلاس کارکردگی،ویسٹ انڈیز کو257رنز سے شکست

جنوبی افریقہ کی آوٹ کلاس کارکردگی،ویسٹ انڈیز کو257رنز سے شکست

سڈنی......ورلڈ کپ 2015کے گروپ بی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 257رنز سے شکست فاش سے دوچار کردیا ہے۔جنوبی افریقہ کی اہم میچ کامیابی کا سہرا کپتان اے بی ڈویلیرز اور عمران طاہر کے سر ہے۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے409رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ،جسے حاصل کرنے کیلئے کالی اندھی نے اننگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 12کے اسکور پر گری جب جارحانہ بلے باز کرس گیل صرف 3 کےانفرادی اسکور پر ایبٹ کا شکار بنے، اس کے بعد تو جیسے لائن ہی لگ گئی ۔اس کے ابتدائی 7کھلاڑی صرف 63پر ڈریسنگ روم لوٹ گئے۔تھوڑی مزاحمت کپتان جیسن ہولڈر نے کی ،انہوں نے 56رنز بنائے مگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کرسکا اور پوری ٹیم 151پر ڈھیر ہوگئی۔جنوبی افریقہ کپتان نے 66گیندوں پر 17چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے 162رنز کی اننگ کھیلی۔دوسری طرف عمران طاہر نے ویسٹ انڈیز کیلئے ہدف کا تعاقب انتہائی مشکل بنادیا ۔ انہوں نے 45رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ نے اپنا تیسرا گروپ میچ کھیلا ،اس نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت کیخلاف اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ادھر ویسٹ انڈیز نے اپنا 4میچ کھیلا ہے ،کالی اندھی کو دو مقابلوں میں شکست اور دو کامیابی ملی ہے۔ جنوبی افریقہ کپتان کو شاندار کھیل پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

مزید خبریں :