پاکستان
02 مئی ، 2012

لیاری آپریشن میں رینجرز حصہ لے گی ،قائم علی شاہ

 لیاری آپریشن میں رینجرز حصہ لے گی ،قائم علی شاہ

کراچی… وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لیاری میں دوران آپریشن جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لئے امداداور ان کے خاندان کے ایک ایک فرد کو نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔میڈیا سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ لیاری میں جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو20لاکھ روپے دینگے۔ان کا کہنا ہے کہ لیاری آپریشن میں رینجرز بھی حصہ لے گی ، پولیس اوررینجرزکوجرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کیلئے کہاہے،لیاری میں بھی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لیاری آپریشن ختم کرنے کی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔ لیاری میں پیپلزپارٹی کارکن امن کمیٹی والوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا،پیپلزپارٹی کے کارکن ملک محمدنیازی کوٹارگٹ کرکے ماراگیا۔کچھ عناصرکاتاثردیناکہ آپریشن بلوچوں کیخلاف ہے،درست نہیں ہے ۔لیاری پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے اوررہے گا۔لیاری کے عوام کوگھروں سے نکال کرلوٹاگیااورکچھ کویرغمال بنایاگیا،وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ پولیس کولیاری میں سخت مزاحمت کاسامناہے،اب لیاری آپریشن میں رینجرز بھی حصہ لے گی ۔

مزید خبریں :