28 فروری ، 2015
آکلینڈ ........ورلڈ کپ 2015کے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی ہے۔آکلینڈ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 30کےا سکور پر فنچ 14رنز بناکر آوٹ ہوئے،دوسری وکٹ 80پر شین واٹسن کی گری۔اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی یک بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے اور پوری ٹیم 33اوورز میں 151رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کی خاص بات نیوزی لینڈ کے بالر ٹرینٹ بولٹ اور آسٹریلوی گیند باز اسٹراک کی شاندار بالنگ ،ولیم سن اور میک کالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ رہی ۔کیوی بالر ٹرینٹ بولٹ نے میچ میں 27رنز کے عوض 5آسٹریلوی بلے بازوں کا شکار کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 152رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیویز نے جارحانہ انداز سے اننگ کا آغاز کیا ،گپٹل 40 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، میک کیولم نے صرف 21 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔جارحانہ بلے باز کے آوٹ ہوتے ہی کیوی بلے بازوں پر کینگرو بالر حاوی ہوگئے۔ اور میچ سنسی خیز صورتحال اختیار کرگیا ۔میچ کے ایک وقت میں نیوزی لینڈ کی 9وکٹیں 146کے اسکو ر پرگرگئیں۔اس موقع پر ولیم سن نے 24ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر نیوزی لینڈ گروپ کے اہم میچ جیت سے ہمکنار کرادیا ۔اس میچ کی جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ گروپ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ۔