28 فروری ، 2015
برسبین........پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف میچ کے لیے تمام کھلاڑی فوکس اور مقابلے کو جیتنے کے لیے پراُمید ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کریگی۔برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ یہ درست ہے کہ اس وقت کمبی نیشن بنانے میں مشکل کا سامنا ہے لیکن کھلاڑی پوری طرح فوکس ہیں اور مقابلے کو جیتنے کے لیے پرُعزم بھی۔پے در پے شکستوں کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دباؤ کا شکار ہے۔کپتان مصباح الحق کہتے ہیں۔انہیں اور ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔عوام کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ میدان سے باہر ہونے والے واقعات وقتی طور پر کھلاڑیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں لیکن فی الحال ان تنازعات کو کوئی دباؤ نہیں ہے، ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد کھلاڑی کچھ پریشان تھے مگر اب وہ ریلیکس ہیں۔