28 فروری ، 2015
پرتھ......ورلڈ کپ کرکٹ گروپ بی کے ایک میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو9وکٹوں سے شکست دےدی،بھارتی بیٹسمینوں نے 103رنزکا ہدف 19ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پرہی حاصل کرلیا،واحد آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شیکھر دھون تھے جنہوں نے14رنز بنائے۔ روہیت شرما53اورویرات کوہلی33 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے واحد کامیاب بولر محمد نوید رہے،انہوں نے35رنز دیکر شیکھر دھون کی وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ،تاہم بھارتی بولنگ اٹیک کے سامنے یو اے ای کا کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا، شیمان انورکے سوا جنہوں نے35 رنز بنائے کوئی اور بیٹسمین بھارتی بالرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم32ویں اوور میں102رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی۔ایشون نے بولنگ شروع کی تو حریف یو اے ای کے بیٹسمین بالکل ہی بے بس ہوگئےپچھلے میچ کے سنچری میکر شیمان انور 35رنز کے ساتھ کچھ دیر کے لیے وکٹ پر ٹھہر سکے،ایشون نے چار ، یادیو اور جدیجانے دو، دو کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔روی ایشون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔