28 فروری ، 2015
لندن...... برطانوی پرنس ہیری اگلے برس فوج کو چھوڑکر فلاحی کام کریںگے۔ 10 برس سے فوج میں خدمات انجام دینے والے پرنس ہیری نے دو بار افغانستان میں عسکری فرائض ادا کرنے کے بعد فیصلہ کیا تھاکہ وہ فلاحی خدمات سرانجام دینگے ۔پرنس ہیری فلاحی کام کیلئے طویل عرصہ افریقہ میں گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں وہ امدادی کاموں میں حصہ لیںگے۔ فوج چھوڑنے کے بعد چند ہفتوں کیلئے پرنس ہیری آسٹریلیا جائیںگے جہاں وہ برطانوی باشندوں کی برطانیہ منتقلی میں مدد کریںگے۔ اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ جائیںگے لیکن فوج کیلئے مزید کام نہیں کریںگے ۔ مستقبل میں پرنس ہیری ماحولیات کے بچاؤ کے کام میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اس کے علاوہ جنگوں میں فوجیوں کی مدد بھی کرناچاہتے ہیں۔