کھیل
01 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ : سری لنکا نے انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ کپ : سری لنکا نے انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

ویلنگٹن.........ورلڈ کپ میں شریک کوئی ٹیم کسی سے کم نہیں ۔انگلینڈ نے سری لنکا کو 310رنز کا ہدف دیا جو اس نے صرف ایک وکٹ کھو کرحاصل کر لیا۔تھری مانے اور سنگاکارا دونوں نے ہی سنچریاں بنائیں۔ویلنگٹن میں انگلش بیسٹمینوں نے اچھی بیٹنگ ،رنز بھی بناتے رہے لیکن اکا دکا وکٹ بھی گرتی رہیں جو روٹ نے 121 رنز اورایان بیل نے49رنزکی اچھی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کا اسکور پچاس اوور میں چھ وکٹ پر 309رنز رہا ۔جواب میں تھری مانے اور تلکا رتنے دلشن نے اپنی ٹیم کے لیے ایک سو رنز کی مستحکم بنیاد رکھی،دلشن 44رنز بنا کر گئے تو سنگاکارا آ گئے ۔پھر تو بس انگلش بولرز بے بسی کی تصویر ہی بنے رہے۔پہلے تھری مانے نے سنچری مکمل کی پھر سنگاکارا نے سیکڑا بنایا۔دونوں نے دوسری وکٹ پر 212 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی اور ٹیم کو نو وکٹ سے فتح دلا دی۔

مزید خبریں :