پاکستان
01 مارچ ، 2015

گلگت بلتستان اورہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری

گلگت بلتستان اورہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری

گلگت بلتستان اورہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ پنجاب اور سندھ میں ہلکی ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ملک کے مختلف حصوں میں کہیں بارش اور کہیں برف باری نے جاتی سردی کو واپس بلالیا ہے ۔ ایبٹ آباد اورگردونواح میں بارش ہورہی ہے جبکہ نتھیا گلی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے ۔ ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں ۔مری میں رات کی برف باری کے بعد وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہورہی ہے اور برفانی ہوائیں چل رہی ہیں ۔استوراورغذر کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے ۔کمالیہ میں موسلادھار بارش کے باعث دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔سندھ کے علاقوں ٹنڈوباگواورپنگریو میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،رالپنڈی ،لاہور،گجرانوالہ ، فیصل آباد،مالاکنڈ،ہزارہ ،پشاور ، کوہاٹ ڈویژن ،سکھر،کراچی ،حیدر آباد ،قلات ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے ۔

مزید خبریں :